ہائیکورٹ آڈیٹر جنرل بلند اختر کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

آڈیٹر جنرل کا عہدہ جج کے برابرہے، ہٹانے کیلیے جوڈیشل کونسل سے رجوع کیاجائے،عدالت

آڈیٹر جنرل کا عہدہ جج کے برابرہے، ہٹانے کیلیے جوڈیشل کونسل سے رجوع کیاجائے،عدالت فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ آڈیٹر جنرل کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابرہے۔

انہیں ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے ہی رجوع کیاجاسکتا ہے۔ عدالتیں ایسے مقدمات کی سماعت نہیں کر سکتی جن کا مفاد عامہ سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلند اختررانا دہری شہریت کے حامل ہیں۔




ان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ عدالت نے 102اساتذہ کوترقی نہ دینے کیخلاف رٹ پر سیکرٹری تعلیم کونوٹس جاری کرتے ہوئے24 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔ دریں اثنا جسٹس ناصر سعید شیخ نے آل پاکستان مسلم لیگ پر پابندی عائد کرنے اور پرویز مشرف کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پرویز مشرف کا درست پتہ فراہم کیا جائے تاکہ نوٹس بھجوائے جا سکیں۔
Load Next Story