وزیراعظم سرکاری افسران کے تبادلوں کا معاملہ نگراں سیٹ اپ پر چھوڑ دیں شہباز شریف

پولیس اور دیگر اعلیٰ افسروں کی تعیناتی نگران حکومت پر چھوڑ دی جائے، شہباز شریف

اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد ہمیں اہم فیصلے کرنے سے احتیاط کرنی ہوگی،شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم راجا پرویزاشرف سے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں سرکاری افسران کے تبادلے نگراں سیٹ اپ پر چھوڑدیں۔



وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کے نام لکھے گئے کھلے خط میں کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار اسمبلیوں نے اپنی آئینی مدت پوری کی اور اقتدار آئینی طریقے کے تحت نگراں حکومت کو منتقل کیا جارہا ہے۔


شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹیو کےاختیارات محدود رہ گئے ہیں ہمیں اہم فیصلے کرنے سے احتیاط کرنی ہوگی، وفاقی حکومت کو اب اہم فیصلےکرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اوراعلیٰ سرکاری افسروں کی تعیناتی نگران حکومت پر چھوڑ دی جائے تاکہ وہ اپنی مرضی کے افسر تعینات کرکے ان سے کام لے سکیں۔


Load Next Story