سیکیورٹی گارڈ ساتھیوں کی مدد سے بینک سے 16لاکھ روپے لے کر فرار

مسلح افراد5 منٹ میں بینک سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے اور اپنے ہمراہ سی سی فوٹیج بھی لے گئے، پولیس

بینک میں موجود دوسرے سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی کوشش کی تو مسلح افراد نے ان سے بھی اسلحہ چھین کر بے بس کردیا، پولیس فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
طارق روڈ پر نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔


آج صبح طارق روڈ پرواقع نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ ناظم علی نے اپنے 7 مسلح ساتھیوں کو بینک بلایا اور اسلحہ سے لیس ان افراد نے بینک میں گھستے ہی عملے اورکھاتیداروں کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر 16 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی جب بینک میں موجود دوسرے سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی کوشش کی تو مسلح افراد نے ان سے بھی اسلحہ چھین کر بے بس کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد 5 منٹ میں بینک سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے اور اپنے ہمراہ سی سی فوٹیج بھی لے گئے،پولیس کا کہناہے کہ ڈکیتی کے ماسٹرمائنڈ ناظم علی کو ایک ہفتے قبل ہی بینک میں سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا گیا تھا اورنجی سیکیورٹی کمپنی نے اسے ملازمت پررکھنے سے قبل اس کی دستاویزات بھی چیک نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ رواں سال شہر میں بینک لوٹنے کی یہ 7ویں واردات ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story