1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں پاکستان پر الزام تراشی حقائق کے منافی ہے پاکستان

پاکستان پر دہشت گردی کے فروغ کا الزام لگانا کسی بھی طرح حقیقت پسندانہ نہیں،دفتر خارجہ

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، دفتر خارجہ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ نے 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔



دفترخارجہ کے ترجمان معظم علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اس جنگ میں ہم نے ہزاروں شہریوں کی قربانی دی ہے، ایسی صورت حال میں پاکستان پر دہشت گردی کے فروغ کا الزام لگانا کسی بھی طرح حقیقت پسندانہ نہیں۔


واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 1993 کے ممبئی بم دھماکوں سے متعلق اپنے فیصلے میں یہ قرار دیا ہے کہ بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے بارودی مواد اور اسلحے کی ترسیل پاکستان سے ہوئی۔

Load Next Story