القدس پرمؤقف واضح اورغیرمتزلزل ہے جوتبدیل نہیں ہوگا شاہ سلمان

القدس کو فلسطین کا دارالحکومت سمجھتے ہیں، سعودی فرمانروا کی فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو

سعودی عرب القدس کو فلسطین کا دارالحکومت سمجھتا ہے،شاہ سلمان،فوٹو:فائل

KARACHI:
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ القدس سے متعلق مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے جو تبدیل نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کا القدس سے متعلق موقف واضح اور غیر متزلزل ہے جو تبدیل نہیں ہوگا،سعودی عرب القدس کو فلسطین کا دارالحکومت سمجھتا ہے جب کہ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینی عوام کے قانونی حق اور بین الاقوامی قراردادوں کے تحت نکالنے کے پختہ پالیسی پر کاربند ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: بیت المقدس کے بارے میں امریکی فیصلہ ناقابل قبول ہے، سعودی عرب

ٹیلی فونک گفتگو میں فلسطینی صدر نے القدس سے متعلق سعودی مؤقف اور عزم پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے حمایت اور مسئلے کے حل کے لیے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ محمود عباس نے سعودی عرب کی جانب سے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ثابت قدمی پر مبنی موقف پر مسرت کا اظہار کیا۔
Load Next Story