کیا صرف رائیونڈ والے انسان ہیں زینب کا غمزدہ والد

پنجاب پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا، محمود الرشید، شہباز سیاست کررہے ہیں، ہارون ، تکرار میں گفتگو

سراغ مل گیا، ملزم گھنٹوں میں گرفتار ہونگے، ملک احمد، یہ خادم اعلیٰ کیا چیز ہے؟سردار آصف۔ فوٹو: ایکسپریس اسکرین گریب

معصوم زینب کے غمزدہ باپ نے دُہائی دی ہے کہ مجھے بتایا جائے کیا صرف رائیونڈ والے انسان ہیں؟

زینب کے والد نے اپنے گھر کے باہر ایکسپریس نیوزکے پروگرام 'تکرار' کے میزبان عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ کیا عام لوگوں اور ان کی بیٹیوں کو تحفظ نہیں چاہیے، ملزموں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر کے عبرتناک سزادی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومٹ کی رٹ نہیں، اس لیے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمدخان نے کہاکہ اگر ڈی پی اونے ایسا کیا تو یہ قبیح عمل ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعے کا سراغ مل گیا، چھاپہ مار ٹیمیں بنادی ہیں، قاتل کو دنوں میں نہیں گھنٹوں میں پکڑلیں گے۔


ادھر پی ٹی آئی رہنما سردارآصف احمد علی نے کہا کہ مظاہرین سڑکوں پرنکلے توگولیاں ماردی گئیں، یہ خادم اعلیٰ کیا چیز ہے؟ پہلے ماڈل ٹاؤن میں ایسا کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے میاں محمودالرشیدنے کہا کہ ایک سال میں اتنے واقعات ہوگئے ،پولیس کس مرض کی دوا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق زینب کے بعد مزید4 لاشیں دیدی گئیں، 12 بچیوں سے زیادتی پرعلاقہ سراپا احتجاج اور پولیس خاموش تماشائی ہے جب کہ حکومت نے ایک سال میں دو ڈی پی او تبدیل کرکے فرض نبھادیا مگر ملزم نہیں پکڑا گیا۔ وڈیو اسکینڈل میں ملوث سارے ملزم چھوڑ دیے جب کہ رانا ثناء کہتے ہیں ذاتی دشمنی پر واقعہ بنایا گیا۔

 
Load Next Story