سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے والد کے نقش قدم پر چل نکلے

راہول ڈریوڈ کے بیٹے انڈر 14 ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کو دوسرے اسکول پر 412 رنز کے بھاری مارجن سے فتح دلائی۔

راہول ڈریوڈ کے بیٹے انڈر 14 ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کو دوسرے اسکول پر 412 رنز کے بھاری مارجن سے فتح دلائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

EINDHOVEN:
سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے، انھوں نے 150 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کے بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے، انھوں نے کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر 14 ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول مالیا ادتی کو وویک آنندا اسکول پر 412 رنز کے بھاری مارجن سے فتح دلائی جب کہ انھوں نے خود ٹیم کی کامیابی میں 150 رنز سے حصہ ڈالا۔ ان کی یہ کاوش اپنے والد کی سالگرہ سے ایک روز پہلے سامنے آئی۔


خیال رہے کہ راہول ڈریوڈ اس وقت بطور ہیڈ کوچ انڈر 19 ٹیم کے ہمراہ یوتھ ورلڈ کپ کیلیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

 
Load Next Story