زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
مذمتی قرارداد تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے جمع کرائی
تحریکِ انصاف نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معصوم زینب کے قتل پرپوری قوم افسرده ہے، زینب کے قتل کی مذمت اور قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل ؛ قصورمیں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ
واضح رہے کہ قصورمیں دوروزقبل 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا ، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔