کراچی کے آوارہ کتوں کوبیرون ملک برآمد کرنے کی تجویز
کتوں کو مارنے کے بجائے فلپائن ایکسپورٹ بھی کیا جاسکتا ہے، اسپیکرسندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس پراسپیکرآغا سراج درانی نے ازراہ مذاق آوارہ کتوں کو مارنے بجائے انہیں فلپائن ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دے دی۔
اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ کراچی میں کتے اتنے ہوگئے کہ بیان نہیں کرسکتا، صرف جناح اسپتال میں ہرروز آوارہ کتوں کے کاٹے کے اوسطاً 90 افراد آتے ہیں، جس پروزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ہم آوارہ کتوں کی بہتات کم کرنے کے لیے کام کریں گے، جس پراسپیکرنے تجویزپیش کی کتوں کومارنے کے بجائے فلپائن ایکسپورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
اجلاس کے دوران اسپیکرنے ایم کیوایم پاکستان کے رؤف صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بارے میں اخباروں میں پڑھا ہے، سنا ہے کہ آپ عدالت سے دیوارکود کربھاگ گئے، آپ کیسزسے بری ہوجائیں گے، آپ کوجیل میں رہنے کا تجربہ بھی ہے جس پررؤف صدیقی نے کہا کہ مجھے جیل چلانے اور جیل میں رہنے کا تجربہ ہے۔