اب حکمرانوں کا اقتدار زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا طاہرالقادری

چیف جسٹس ،آرمی چیف سےدرخواست کرتاہوں زینب قتل کیس کی ایف آئی آرکوچیک کیاجائے،طاہرالقادری

پیسے اور نوکریاں بانٹ کر لوگوں کو خریدنا حکمرانوں کی عادت ہے،طاہرالقادری،فوٹو:فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نےزینب قتل کو حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب حکمرانوں کا اقتدار زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا اور ان حکمرانوں کو جلد اقتدار سے اتار دیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ اب ہمارا احتجاج سانحہ ماڈل ٹاون کے ساتھ ساتھ قصورواقعے کے لیے بھی ہے،زینب کا لرزہ خیر قتل پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس نااہلی پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وزیرقانون راناثناء اللہ،آئی جی پنجاب پولیس اور متعلقہ اعلیٰ حکومتی افسران کوفوری معطل کیا جائے ۔


یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے بتایا زینب کا قاتل پکڑا گیا، احمد رضا قصوری کا دعویٰ

طاہر القادری نے کہا کہ پیسے اور نوکریاں بانٹ کر لوگوں کو خریدنا حکمرانوں کی عادت ہے لیکن اب حکمرانوں کا اقتدار زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا، ان حکمرانوں کو جلد اقتدار سے اتار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سےدرخواست کرتاہوں زینب قتل کیس کی ایف آئی آرکوچیک کیاجائے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو سزا دی جاتی توزینب قتل کے مظاہرین پر پولیس گولیاں نہ چلاتی، سانحہ ماڈل ٹاون سے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلانے کا رواج پڑا ہے۔
Load Next Story