آئٹم سانگ کرکے بہت خوش ہوں سنی لیون

کبھی نہیں سوچا تھا کہ آئٹم گانوں پر پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، اداکارہ

کبھی نہیں سوچا تھا کہ آئٹم گانوں پر پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، اداکارہ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ کرکے بہت خوش ہوں۔

اس میں اب مزید مہارت حاصل کرونگی ۔اداکارہ کا کہنا انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انھیں آئٹم گانوں پر پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔ اداکارہ سنی لیون جن کا تعلق کینیڈا سے ہے، نے فلم ''شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا'' کی میوزک لانچ تقریب کے موقع پر کہا کہ انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انھیں فلم میں خصوصی آئٹم گانے پر پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔




وہ فلم کے ہدایتکار سنجے گپتا اور پروڈیوسر ایکتا کپور کی شکر گزار ہیں کہ انھوں نے فلم ''شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا'' میں آئٹم گانے پر پرفارم کرنے کا موقع دیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ فلم میں گانا''اولیلیٰ'' پر پرفارم کریں گی۔ یہ رقص کے لیے بہترین گانا ہے۔ فلم'' شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا'' یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story