ٹیکسی ڈرائیوروں کا بھولاری چیک پوسٹ عملے کیخلاف احتجاج
اہلکار چیکنگ کے بہانے گھنٹوں روکے رکھتے ہیں، رشوت طلب کی جاتی ہے،مظاہرین
ٹھٹھہ کے درجنوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے کوٹری کی قریب قائم بھولاری چیک پوسٹ کے عملے کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈرائیور یونین کے رہنما عزیز احمد اور محمد ملاح نے کہا کہ بولھاڑی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار ٹھٹھہ سے حیدرآباد آنے جانے والے ہر مسافرسے رشوت طلب کرتے ہیں،رشوت نہ دینے پر چیکنگ کے بہانے کئی کئی گھنٹے روک کر رکھتے ہیں۔
انھوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ چیک پوسٹ پر تعینات عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔