موبائل فون کمپنیوں نے انعامی اسکیمیں بند کردیں

پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رٹ خارج کرنے پر کمپلائنس کا سرکلر جاری کیا تھا۔

پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رٹ خارج کرنے پر کمپلائنس کا سرکلر جاری کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے حکم پر موبائل کمپنیوں نے صارفین کے لیے انعامی اسکیمیں بند کردی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اپریل 2012 میں صارفین کی شکایات پر انعامی اسکیموں کو ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تمام انعامی اسکیمیں فی الفور بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاہم موبائل کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔




پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 20 مارچ کو موبائل آپریٹرز کے لیے جاری کردہ سرکلر Misc/DG(S)/13/PTA کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 8 مارچ 2013 کو موبائل کمپنیوں کی رٹ پٹیشن خارج کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے تمام انعامی اسکیمیں بند کرکے 21 مارچ کو کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مختلف انعامی اسکیموں کے اشتہارات بند کردیے ہیں۔
Load Next Story