بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا
بھارتی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر34.5 اوورز میں پورا کرلیا
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسٹار کھلاڑیوں سے محروم پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، محمد جمیل نے 94رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نثار علی نے 64 اور مطیع اللہ نے 25 رنز بنائے، سنیل، دیپک، اے ریڈی اور رمبیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر34.5 اوورز میں پورا کرلیا، دیپک ملک نے ناٹ آﺅٹ 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، وینکٹیش نے 64 رنز بنائے، ظفر اقبال نے 2 جب کہ ہارون خان نے ایک وکٹ حاصل کی، عمدہ بیٹنگ پر دیپک ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دوسری جانب بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرایا، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں پر327 رنز بنائے، اسٹیفن پالمر نے سنچری مکمل کی، جواب میں کپتان تنزیل الرحمن کے شاندار 106 رنز کی بدولت بنگلا دیش نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر پورا کرلیا، عمدہ بیٹنگ پر تنزیل الرحمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ عالمی کپ میں یہ پاکستانی ٹیم کی پہلی ناکامی ہے، اس سے قبل پاکستان نے نیپال اور بنگلا دیش کی ٹیموں کو یکطرفہ مقابلوں میں زیر کیا تھا۔