سندھ حکومت کا چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا، وزیر قانون سندھ

غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا، وزیر قانون سندھ ۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے شہر میں بینک اسکمنگ کے واقعات کے بعد چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر قانون سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ شہر میں بینک اسکمنگ کے واقعات کے پیش نظر سندھ حکومت نے چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، چینی باشندوں کی رجسٹریشن سے متعلق قانون سازی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔


ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کے اعداد و شمار سندھ حکومت کے پاس نہیں ہیں اس لیے سندھ حکومت سندھ میں آنے والے چینی باشندوں کی رجسٹریشن کرنا چاہتی ہے۔

وزیر قانون سندھ نے کہا ہے کہ کرائے کے مکان میں رہنے والا ہر چینی شہری تھانے میں رجسٹریشن کرانے کا پابند ہوگا جب کہ غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔
Load Next Story