کراچی میں اسنیپ چیکنگ متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں
سیاہ شیشے اورفینسی نمبرپلیٹ اتروا دیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کلفٹن ٹاؤن پولیس کی کارروائی.
سپریم کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ کی ہدایت پر کلفٹن ٹاؤن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سیاہ شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ نمبر لگی ہوئی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ فوری طور پر سیاہ شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگی ہوئی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
جمعرات کی رات کو ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کی نگرانی میں کلفٹن ٹاؤن پولیس دو تلوار، ڈیفنس ، کالا پل ، مین کورنگی روڈ اور دیگر علاقوں میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع اور اس دوران پولیس نے درجنوں سیاہ شیشے والی گاڑیوں کو روک کر ان کے اسٹیکر اتروائے اور ساتھ ہی کئی ایسی گاڑیوں کو بھی روک لیا گیا۔
جن پر فینسی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور بعدازاں ان گاڑیوں پر سے فینسی پلیٹوں کو اتروا دیا گیا ، پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں بھی لے لیا ۔