بھارتی آرمی چیف کا بیان پست ذہنیت کی عکاسی ہے دفتر خارجہ
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کی پست ذہن کی عکاسی کرتا ہے جس نے پورے بھارت کو جکڑا ہوا ہے بھارتی فوجی سربراہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکیوں سے لبریز ہے ایسے معاملات کو آسان نہیں لینا چاہیے۔
These are not issues to be taken lightly. There must not be any misadventure based on miscalculation. Pakistan is fully capable of defending itself. 2/2
ترجمان نے کہا کہ غلط اندازوں کی بنیاد پر کسی مہم جوئی سے پرہیز کرنا چاہیے پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہمہ وقت مکمل طور پر تیار ہے۔
The threatening and irresponsible statement by the Indian Army Chief today is representative of a sinister mindset that has taken hold of India. Pakistan has demonstrated deterrence capability.1/2
یہ پڑھیں: بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے نتیجہ وہ خود دیکھے گا، ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے جس کے جواب میں پاک فوج نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزمالے لیکن اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔