بھارتی آرمی چیف کا بیان پست ذہنیت کی عکاسی ہے دفتر خارجہ

پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہمہ وقت مکمل طور پر تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہمہ وقت مکمل طور پر تیار ہے،ترجمان دفتر خارجہ،فوٹو:فائل

دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز قرار دیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کی پست ذہن کی عکاسی کرتا ہے جس نے پورے بھارت کو جکڑا ہوا ہے بھارتی فوجی سربراہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکیوں سے لبریز ہے ایسے معاملات کو آسان نہیں لینا چاہیے۔
Load Next Story