ڈرون مؤثرہتھیارہے مگرزندگیاں زیادہ اہم ہیں آندرے کارسن
دہشتگردوں کیلیے شہری نہیں مارے جاسکتے،امریکی صدرات ایک دن مسلمان کے پاس ہوگی۔
امریکی کانگریس کے مسلمان رکن آندرے کارسن نے کہاہے کہ ڈرون اگرچہ ایک مؤثر ہتھیارہے لیکن عام شہریوں کی زندگیاں اس سے زیادہ اہم ہیں،دہشتگردوں کاپیچھا کرتے ہوئے عام شہریوں کی جان نہیں لی جاسکتی۔
دینی مداس سے پڑھ کرنکلنے والے نوجوان مروجہ تعلیم کے ساتھ اپنے مذہب سے بھی بہرہ ور ہوتے ہیں،امریکی تعلیمی نظام فرسودہ ہوچکا،اسے وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے،امریکاکی صدارت ایک روزکسی مسلمان کوضرورملے گی۔جمعرات کو''وائس آف امریکا '' کو دیے گئے ایک انٹرویومیں آندرے کارسن نے اسلامی مداس سے متعلق اپنی متنازع تقریرکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ مدرسے کالفظ کچھ عرصے سے منفی معنوں میں استعمال ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ وہ امریکاکے پبلک اسکول سسٹم اورامریکاکے ان دینی مدارس کاموازنہ کررہے تھے جو مسلم، عیسائی اوریہودی تنظیموں کی نگرانی میںکام کررہے ہیں، ان اسکولوں میں حکومت کے منظورکردہ نصاب کے ساتھ مذہبی تعلیم بھی دی جاتی ہے،دینی مداس سے پڑھ کرنکلنے والے نوجوان انگریزی کے ساتھ ساتھ دوسری زبانیں بھی سیکھتے ہیں،جبکہ سرکاری تعلیمی اداروںکے فارغ الحتصیل نوجوانوں کے پاس ڈگری کے سوازندگی گزارنے کیلیے عملی طورپرکچھ نہیں ہوتا۔