آئی پی ایل نیلامی میں 1122 پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی جوئے روٹ بھی شامل

کئی اور بڑے نام بھی نیلامی کیلیے پیش ہوں گے۔

لمبی لسٹ میں صرف 281 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

انڈین پریمیئر لیگ میں نیلام ہونے کیلیے 1122 پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی جس میں 282 غیرملکی کرکٹرز شامل ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ میں نیلام ہونے کیلیے 1122 پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی جس میں 282 غیرملکی کرکٹرز شامل ہیں جب کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔ اسے آئی پی ایل کی جانب سے 8 فرنچائزز کو فراہم کیا گیا،ان کی جانب سے جن پلیئرز کے بارے میں دلچسپی ظاہر کی جائے اس کے مطابق اس طویل فہرست کو مختصر کردیا جائے گا۔

اس لمبی لسٹ میں صرف 281 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل ہے، 838 ناتجربہ کار ہیں، ان میں سے 778 کا تعلق بھارت جبکہ تین کا مختلف ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔


واضح رہے کہ کئی اور بڑے نام بھی نیلامی کیلیے پیش ہوں گے، ان میں کرس گیل، ہاشم آملا، کوئنٹین ڈی کک، کرس لین، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، کاگیسو ربادا جبکہ مقامی ہیروز ایشون، لوکیش راہول، اجنکیا راہنے، یوراج سنگھ اور گوتم گمبھیرشامل ہیں۔ ویرات کوہلی، دھونی، جڈیجا، روہت شرما اور جسپریت بمرا سمیت 18 کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے اپنے پاس برقرار رکھا۔

خیال رہے کہ نیلامی کیلیے نام پیش کرنے والے سب سے زیادہ 58 غیرملکی پلیئرز کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جنوبی افریقہ کے 57، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 39، 39 اور افغانستان کے 13 کھلاڑی بھی شامل ہیں جب کہ حسب سابق اس بار بھی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل پلیئرز پر لیگ کے دروازے بند ہیں۔

 
Load Next Story