تیار ملبوسات کی خریداری کیلئے خواتین کا رش بڑھ گیا

تاجر بھی رش کا فائدہ اٹھانے میں مصروف، رمضان کے دوسرے عشرے میں تیار ملبوسات کی قیمتوں میں30تا40فیصد اضافہ

عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں بوتیک پرخواتین جدید ڈیزائن کے ملبوسات پسند کرنے میں مصروف ہیں۔ فوٹو:محمد نعمان

KARACHI:
ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے وسط تک شہر کے حالات گذشتہ رمضان المبارک سے قدرے بہتر ہونے اور رات گئے شہر کے شاپنگ سینٹرزکھلنے کے باعث عمومی مہنگائی کے باوجود تیارملبوسات کی خریداری کے لیے خواتین کا رش بڑھ گیا ہے۔


خواتین کے تیارملبوسات کی اعلیٰ ورائیٹیزطارق روڈ، بہادرآباد، کلفٹن، ڈیفنس، حیدری کی شاپنگ مالز میں دستیاب ہیں جبکہ درمیانے درجے کی کوالٹی کی حامل ملبوسات جامع کلاتھ، گلستان جوہر، صدربوہری بازار، پاپوش نگر، اورنگی ٹائون، نارتھ کراچی، کورنگی اور لانڈھی کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں جہاں خواتین کے لیے تیار کردہ ملبوسات کی حامل دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے اور اس بڑھتے ہوئے رش کا فائدہ تیارملبوسات فروخت کرنیوالے تاجربھرپورانداز میں اٹھارہے ہیں جنہوں نے دوسرے عشرے میں ہرقسم فراکس، گارمنٹس کی قیمتوں میں30 تا40 فیصد کا اضافہ کردیا ہے، ''ایکسپریس '' سروے کے دوران ایک خریدار نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں انھوں نے ایک گارمنٹ 2500روپے کالیا تھا۔
Load Next Story