پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیئے
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی میں میجر (ر) ذوالفقار گوندل، شوکت بسرا اور چوہدری ظہیر شامل ہیں۔
MALVERN, PA, US:
پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق رائے کے لئے پارلیمانی پارٹی کو 3 نام بھجوا دیئے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیراعلی کے ناموں پر اتفاق رائے نہ ہوسکا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیئے ہیں جس میں میجر (ر) ذوالفقار گوندل، شوکت بسرا اور چوہدری ظہیر شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعلی کے لئے کمیٹی کو بھجوانے والے ناموں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے حفیظ اختر رندھاوا، میاں عامر محمود اور عاصمہ جہانگیر کے نام نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پیش کئے تھے تاہم میاں عامر محمود اور عاصمہ جہانگیر نے یہ ذمہ داریاں قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔