برطانیہ میں ملالہ یوسف زئی کو’’آزادی اظہار‘‘ کے ایوارڈ سے نوازاگیا

اس سال كےفاتحین نےسخت مشكلات كےباوجودناقابل یقین بہادری كامظاہرہ كیاہےوہ سب لوگوں كےلیےمشعل راہ ہیں، سی ای او انڈیکس۔

گذشتہ منگل كو ملالہ كا ایجبیسٹن ہائی سكول میں پہلا دن تھا اور انھوں نے اس دن كو اپنی زندگی كا اہم ترین دن قرار دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

MELBOURNE:

برطانیہ كی انڈیكس نامی تنظیم نے امن کی پیامبرملالہ یوسف زئی كو''آزادی اظہار'' کے ایوارڈ سے نوا زا۔



لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں آزادی اظہار پر کام کرنے والی ''انڈیکس'' نامی تنظیم نے ملالہ کو آزادی اظہار کے ایوارڈ سے نوازا جسے ملالہ کے والد ضیاالدین نے وصول کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بطور ایک باپ میں نے اپنی بیٹی کو اظہار كی آزادی دی، انہوں نے کہا کہ میں تمام والدین سے كہتا ہوں كہ وہ اپنے بچوں كو اظہار كی آزادی دیں، اظہار كی آزادی سب سے اہم حق ہے اور یہی ہر مسئلے كا حل۔


انڈیكس كے سی ای او كرسٹی ہیوز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا كہ اس سال كے فاتحین نے سخت مشكلات كے باوجود ناقابل یقین بہادری كا مظاہرہ كیا ہے وہ ان سب لوگوں كے لیے مشعل راہ ہیں جو آزادی اظہار كی قدر كرتے ہیں۔


واضح رہے كہ گزشتہ سال اكتوبر میں ملالہ یوسف زئی كو طالبان نے سوات میں اس وقت گولی كا نشانہ بنایا تھا جب وہ اسكول جا رہی تھیں، برمنگھم كوئن الزبتھ اسپتال میں علاج كے بعد اب انہوں نے وہاں کے ایک اسکول ایجیسٹین ہائی اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story