ججز معزولیبینظیربھٹو اوراکبربگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت منظور

میرے خلاف تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے، پرویزمشرف

عدالت نے ججز معزولی کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی 10 روزہ عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ججز معزولی، بے نظیربھٹو قتل اوراکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کی ضمانت منظورکرلی ہے۔

ججز معزولی کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے کی ، اس موقع پر عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی 10 روزہ عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی جب کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں بے نظیر بھٹو اور اکبربگٹی قتل کیسزمیں پرویزمشرف کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی اوران کیسز میں بھی سابق صدر کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔


واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے 24مارچ کو وطن واپس آنے کا اعلان کررکھا ہے اورملک میں اپنے خلاف قائم مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لئے کل ان کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرا ئی تھی۔

پرویزمشرف نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت قبل ازگرفتاری منظورہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story