صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

3ماہ کے دوران 223مریض سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام میں رپورٹ ہوئے، کم عمر بچے بھی شامل

3ماہ کے دوران 223مریض سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام میں رپورٹ ہوئے، کم عمر بچے بھی شامل. فوٹو جمال خورشید

COLOMBO:
صوبے بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوںکی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا،223 نئے مریض سامنے آگئے، ان میں بچے بھی شامل ہیں ، دوران حمل حاملہ خواتین کو شک ہونے پر ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کرانا چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ اچانک ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں جن کی تعداد223 بتائی جاتی ہے یہ مریض گذشتہ تین ماہ کے دوران سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام میں رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں15سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر ارشد محمود نے نئے مریضوں کی تصدیق کی اورکہاکہ یہ تشویشناک بات ہے ۔

انھوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت صوبائی محکمہ صحت اور سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے عوام میں شعور وآگاہی کیلیے پمفلٹ، سیمینار سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے، کمیونیکیشن آفیسر ڈاکٹر منور خان نے کہا کہ بچوں میں بھی بڑی تعداد ایچ آئی وی اور ایڈز وائرس سے متاثر ہورہی ہے، وہ حاملہ خواتین جوکہ اس وائرس کا شکار ہیں انھیں فوری طور پر اپنا معائنہ اور ٹیسٹ کراناچاہیے جو پروگرام کے تحت ہر مراکز میں بلامعاوضہ کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story