امریکی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات
ایلس ویلز کا دورہ پاکستان اور امریکا کے مابین باقاعدہ رابطوں کا حصہ ہے، ترجمان دفترِخارجہ
امریکا کی قائم مقام معاون وزیرِ خارجہ ایلس ویلز نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی قائم مقام معاون وزیرِ خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی ہے، ایلس ویلز اور تہمینہ جنجوعہ کے درمیان دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ افغانستان میں قیامِ امن، سیکیورٹی معاملات اور پاک امریکا تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیرِ خارجہ ایلس ویلز کا گزشتہ برس اگست کے بعد یہ تیسرا دورہٗ پاکستان ہے اور ان کے یہ دورے پاکستان اور امریکا کے مابین باقاعدہ رابطوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ زمین کی تلاش ہے۔