پاکستان تحریک انصاف اس سال ہی اقتدار میں آئے گی عمران خان
اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس سال ہی اقتدار میں آئے گی اور اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے۔
کرک میں یونی ورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس سال اقتدار میں آئے گی، اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے، بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، بڑے لٹیروں سے جو پیسہ ملک میں واپس لائیں گے اس کو تعلیم پر لگائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجا، منی لانڈرنگ کا سارا پیسہ واپس لاکر تعلیم پر لگائیں گے، کسی بھی ملک نے دنیا میں بغیر تعلیم کے ترقی نہیں کی، اس سال ہم نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر لگایا تاہم یہ کافی نہیں ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں
پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 17 تاریخ کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے اور اسی دن ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری زندگی کبھی پرسکون اور آرام دہ نہیں رہی، میں شادیوں پر بھی نہیں جاتا، ایک دن میں صبح ورزش کرنے گیا واپس آیا تو موبائل پر ڈھیر سارے پیغامات ملے، ملازم نے کہا کئی سیاستدانوں نے فون کیا کہ وہ جلد ازجلد آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام
عمران خان نے کہا کہ میں نے سوچا کہ کہیں سوتے میں کسی کو قتل تو نہیں کردیا، مودی مسلمان تو نہیں ہوگئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر کچھ کہہ دیا یا پھر شہباز شریف نے ڈرامے بازی بند کردی، بعد میں پتہ چلا قومی بحران ہوگیا ہے اور عمران خان نے رشتہ مانگ لیا ہے۔