عمران خان کا طاہرالقادری کے احتجاج میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار
17 جنوری کو عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ وقت میں خطاب کریں گے، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ اب عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ خطاب کریں گے۔
دوسری جانب ماڈل ٹاؤن لاہور میں عوامی تحریک کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس اور17 جنوری کے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 17 جنوری کے احتجاج میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خطابات کے شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔ عوامی تحریک نے تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے ایک دوسرے سے متعلق تحفظات پر فیصلہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان الگ الگ وقت پر احتجاج میں شرکت اور شرکا سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں ایک گلدستے کی مانند شریک ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے 17 جنوری کو لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔