کراچی چیمبر نے وزرا کی تعداد کم رکھنے کا مطالبہ کردیا
حکومتی اخراجات پر کنٹرول میں مدد ملے گی، توانائی بحران ترجیحاً حل کیا جائے، ہارون اگر
BAHALWALPUR:
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نگران اور آئندہ منتخب حکومت سے وزرا اور مشیروں کی فوج میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ہارون اگر کے مطابق گزشتہ 5 سال میں امن و امان اور توانائی بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، تاجر اورصنعتکاراپنا سرمایہ اور کاروبار دیگر ممالک منتقل کرنے پر مجبورہیں، گزشتہ 5 برسوں میں نام نہاد عوامی نمائندوں نے عوام کو صرف لوٹا ہے۔ ہارون اگر نے کہا کہ کراچی کا استحکام پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے، شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران اور نومنتخب حکومت وزیروں اور مشیروں کی تعداد مختصر رکھے تاکہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول میں رکھا جائے۔ کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ امن امان، توانائی بحران اور تعلیم و صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پرحل کیا جائے اور دستیاب قدرتی وسائل کا درست استعمال کیا جائے تاکہ معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔