ایٹمی مسئلہ چین نے ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا
جامع معاہدہ مشکل ضرور ہے لیکن تمام فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے، چین
چین نے ایٹمی مسئلے پر ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی مسئلے پرایک جامع معاہدہ ہونا چاہیے کیونکہ بین الاقوامی برادری عام طورپرایک جامع معاہدے کی حمایت کرتی ہے اور مکمل طورپراس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیا جائے۔
لوکانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک پرکسی ملک کی طرف سے یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ یہ تمام فریقین کے بنیادی مفادات میں ہے کہ وقتاً فوقتاً معاہدوں کو پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور بین الاقوامی ایٹمی پھیلاؤ سے پاک دنیا کے لیے نمایاں کامیابی ہے، جامع معاہدہ مشکل ضرور ہے لیکن تمام فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تحت ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام فریقین اپنے اختلافات پر مناسب انداز میں قابو پائیں اور جامع اور موثر انداز میں معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھیں۔