سول اسپتال کے باہر سے فرار ہونیوالا سزائے موت کا قیدی ایران پہنچ گیا
موٹرسائیکل سوار ملزمان عبدالقیوم بلوچ کواہلکاروں سےچھڑاکرلےگئےتھے،ڈی ایس پی عیدگاہ نےملزم کےایران فرارکی تصدیق کردی.
سول اسپتال کے باہر سے فرار ہونے والا سزائے موت کا قیدی ایران پہنچ گیا،پولیس تاحال کراچی اوربلوچستان میں اس کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
،ڈی ایس پی عیدگاہ نے ملزم کے ایران فرار کی تصدیق کردی ،تفصیلات کے مطابق 11 مارچ کو سول اسپتال کے باہر بابائے اردو روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھی عبدالقیوم بلوچ ولد عبدالغنی بلوچ کو چھڑا کر ہتھکڑی سمیت ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ملزمان کی فائرنگ سے کورٹ پولیس کا سب انسپکٹر محمد خالق ، کانسٹیبل طارق ، شعیب اختر اور دلدار حسین سمیت سول اسپتال کا او ٹی ٹیکنیشن سجاد زخمی ہوگئے تھے ، پولیس ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم عبدالقیوم بلوچ ایران فرار ہوگیا ہے جہاں وہ بے خوف زندگی گزاررہا ہے جبکہ کراچی پولیس حب اور بلوچستان میں اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔
اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی عید گاہ پرویز اقبال بھٹی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم کی تلاش میں پولیس پہلے دن سے ہی سرگرداں ہے ، کراچی ، حب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں لیکن تاحال پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ پولیس ملزم کو جلد ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
، مخبروں کا جال بچھایا ہوا ہے ، ملزم کے ایران فرار ہونے کے سوال پر ڈی ایس پی پرویز اقبال بھٹی نے تصدیق کی کہ ملزم ایران فرار ہوگیا ہے تاہم پولیس کو مخبروں کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان پہنچنے والا جس پر اسے گرفتار کرلیا جائے گا ، پولیس نے اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔