میامی ماسٹرز چھٹےٹائٹل کیلیے سرینا ولیمز کا فاتحانہ آغاز
فلاویا پنیٹا کو شکست، وینس نے کیمکو ڈیٹ کروم کو زیر کیا، ریڈوانسکا لینا، پیٹرا کیوٹوا اور کیرولین ووزینسکی بھی کامیاب۔
سرینا ولیمز نے میامی ماسٹرز ٹینس میں چھٹے ٹائٹل کیلیے فاتحانہ آغاز کرلیا۔
انھوں نے فلاویا پنیٹا کو شکست دے دی، ان کی بڑی بہن وینس نے کیمکو ڈیٹ کروم کو زیر کیا، فورتھ سیڈ اوردفاعی چیمپئن اگنیسکا ریڈوانسکا ، چین کی لینا اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا اور کیرولین ووزینسکی نے بھی تیسرے راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ مینز سنگلز کے فرسٹ راؤنڈ میں برنارڈ ٹومک نے فرنچ کوالیفائر کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے کے مقابل جگہ بنالی، نووک جوکووک اور ڈیوڈ فیرر سمیت دیگر سیڈڈ پلیئرز ہفتے کو سفر کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق میامی ماسٹرز ٹینس میں ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چھٹے ٹائٹل کی جانب پیشقدمی شروع کردی، سردست وہ 5 ٹرافیز جیت کر سابق جرمن پلیئر اسٹیفی گراف کے ساتھ ریکارڈ میں شریک ہیں، امریکی اسٹارنے دوسرے راؤنڈ میں فلاویا پنیٹا کو باآسانی6-1، 6-1 سے مات دی، ورلڈ نمبرون اور ٹاپ سیڈ رواں برس فروری میں دوحا میں منعقدہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں وکٹوریا آذرنیکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں، اگرچہ ان کا فٹ ورک بہتررہا لیکن روایتی جوش کو ابھی غالب نہیں آنے دیا۔
سرینا کو فلاویا کیخلاف 18 بریک مواقع ملے لیکن وہ ان میں سے صرف پانچ سے ہی فائدہ اٹھا سکیں، بڑی بہن وینس ولیمز نے جاپانی حریف کیمکو ڈیٹ کروم کیخلاف 7-6(7/3)،3-6 اور6-4 سے کامیابی پاتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی، پولش پلیئر اگنیسکا ریڈوانسکا نے چائنیز تائی پے کی ہیش سو وائی پر 6-3،6-2 سے غلبہ پایا، چینی اسٹار لینا بھی آسٹریلین اوپن کے بعدکورٹ میں واپس آگئیں، انھوں نے ہالینڈ کی کیکی بیرٹینز کو 6-3،6-1 سے قابو کرلیا، لینا کوسیزن کے پہلے گرینڈ سلم کے فائنل میں آذرنیکا سے مقابلے کے دوران ٹخنے کی انجری پیش آگئی تھی، سابق ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کیوٹوا نے چین کی پینگ شوئی کا قصہ 5-7،6-2 اور 6-2 سے تمام کردیا۔
سرینا ولیمز کے مقابل پہنچنے کیلیے جاپان کی آیومی موریٹا نے یانیا وکمائر کو ہرایا، ایشین پلیئر کی جیت کا اسکور 7-6(7/2)،2-6 اور 6-3 رہا،ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 5-7،6-3 اور 6-3 سے شکست دی، جرمنی کی 24 سیڈ جولیا گوریجس ابتدائی آزمائش میں ہی ناکام رہیں، انھیں کروشیا کی ایجلا ٹومل جانووچ نے 7-6(7/4)، 6-2 سے قابو کرلیا۔
مینز سنگلز میں عالمی نمبرون نووک جوکووک دوسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول کا سامنا کریں گے جبکہ تھرڈ سیڈ ڈیوڈ فیررکوروس کے دیمیتری ترسنوف کا چیلنج درپیش ہوگا۔ فرسٹ راؤنڈ میچز میں آسٹریلیا کے20 سالہ برنارڈ ٹومک نے فرنچ کوالیفائر مارک گیکوئل کو7-5،7-6(7/3) سے مات دیکر دوسرے راؤنڈ میں اسکاٹش پلیئر اینڈی مرے کے مقابل جگہ بنالی۔ فن لینڈ کے جارکونمینن نے ارجنٹائن کے تجربہ کار ڈیوڈ نلبیان کو2-6،6-4 اور 6-3 سے ہرادیا۔