فاٹا اصلاحات کا عمل عوام کی مرضی کے مطابق مکمل کیا جائے گا وزیراعظم
حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے سرانجام دیا جائے، وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے جو وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے ملاقات کی، وفد کے اراکین نے فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو شروع کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فاٹا كے مستقبل سے متعلق اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے نا صرف فاٹا کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش کی بلکہ اس پر عملی طور پر کام شروع کیا۔ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، اس عمل کو فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے سرانجام دیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ضروری ہے کہ وہاں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دیا جائے، حکومت قبائلی علاقہ جات میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔