سیالکوٹ مسافر بس حادثے کا شکار 23 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سمبڑیال سے ہے

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سمبڑیال سے ہے ، فوٹو: فائل

سیالکوٹ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کھاریانوالہ کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 23 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔


مسافر بس کھاریانوالہ کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے ،12 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سمبڑیال سے ہے ، پولیس کےمطابق بظاہر حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور غفلت کا نتیجہ لگتا ہے۔
Load Next Story