پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فخرامام مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اسپکر قومی اسمبلی فخرامام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فخر امام نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
فخر امام اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی جب کہ ان کی اہلیہ عابدہ حسین امریکا میں سفیر رہ چکی ہیں جب کہ فخر امام کی صاحبزادی صغری امام پیپلزپارٹی کی سینیٹر ہیں۔