ڈی ٹی آر ای اسکیم گھی تیل سمیت 7 اشیا کی افغانستان کو برآمد پر پابندی

بال بیئرنگ،پولیسٹرمیٹلائزڈ فلم، تمام اقسام کادھاگہ، پی وی سی و پی ایم سی میٹریل،سگریٹ اورمختلف اقسام کےسگارزبھی شامل.

ڈائی و کیمیکلز، بال بیئرنگ، پولیسٹر میٹلائزڈ فلم، تمام اقسام کا دھاگہ، پی وی سی و پی ایم سی میٹریل، سگریٹ اور مختلف اقسام کے سگارز بھی شامل. فوٹو : فائل

پاکستان نے ڈیوٹی ٹیکس رمیشن اسکیم (ڈی ٹی آر ای) کے تحت ویجی ٹیبل گھی،کوکنگ آئل، سگار، ڈائی اور کیمیکلز سمیت مجموعی طور پر 7 اشیا کی افغانستان برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایکسپورٹ ترمیمی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لیے اشیا کی منفی فہرست تیار کی گئی ہے اور اس فہرست میں شامل اشیا کی ڈیوٹی ٹیکس رمیشن اسکیم (ڈی ٹی آر ای) کے تحت افغانستان کو نہیں بھجوائی جاسکیں گی۔




مذکورہ ترمیمی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی ٹیکس رمیشن اسکیم (ڈی ٹی آر) کے تحت منفی فہرست میں شامل جن 7 اشیا کی افغانستان کو برآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ڈائی و کیمیکلز، ویجی ٹیبل گھی و کوکنگ آئل، بال بیئرنگ، پولیسٹر میٹلائزڈ فلم، تمام اقسام کا دھاگہ، پی وی سی اور پی ایم سی میٹریل، سگریٹ اور مختلف اقسام کے سگارز شامل ہیں۔
Load Next Story