چیف جسٹس پاکستان نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لے لیا
پاکستان کی بدنامی کرنے والا بچ کر نہیں جائے گا، چیف جسٹس
KARACHI:
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ جعلی ڈگری اسکینڈل کی خبریں ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں آرہی ہیں، غالباً یہ معاملہ پہلے بھی منظرعام پر آیا تھا، اس اسکینڈل کے حوالے سے مقدمات عدالتوں میں زیرالتواء بھی ہیں، اسکینڈل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، خبریں سچی ہیں تو اس اسکینڈل کا تدارک ہونا چاہیے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہمارے لئے پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے
چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے ایگزیکٹ اسکینڈل سے متعلق مفصل رپورٹ عدالت کو پیش کریں۔ پاکستان کی بدنامی کرنے والا کوئی بچ کر نہیں جائے گا۔