یوم پاکستان ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کی مزار قائد پر حاضری
ہاشم رضا زیدی نے سینئر افسران کے ہمراہ مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ہاشم رضا زیدی نے23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے مزار پر حاضری دی شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان ، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن محمد ریحان خان، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر کلچر خورشید شاہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے عین اعزاز ہے کہ وہ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے قائد اعظم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ بلدیہ کراچی کو قائد اعظم کے خوابوں کے عین مطابق روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہر قائد کی بہتری، ترقی اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور جو ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں انھیں اسی مالی سال میں مکمل کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ شاہراہ پاکستان پر بننے والے چاروں فلائی اوور کی تکمیل کی حتمی تاریخ 30 جون مقرر کی گئی جبکہ جناح ٹرمینل فلائی اوور کو30 مئی تک مکمل کرکے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
پولوگراؤنڈ، ہل پارک کی ازسرنو تعمیر اور سفاری پارک کے تعمیراتی کاموں کو بھی وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے گا، وطن عزیز اور یہ شہر ہمارا مستقبل اور ہماری آرزوں اور امنگوں کی منزل ہے، اسے سنوارنے، سجانے اور ترقی دینے میں ہر شخص کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ہمارا یہ فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط ، مستحکم، محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان دیں جہاں ان کا مستقبل بہتر ہو ہر شخص کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع فراہم ہوں ، روزگار مہیا ہو،ہر شہری کی جان و مال محفوظ ہو۔