اسلام آباد سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے ریڈیو کو بند کرنے کا حکم

ریڈیو کی نشریات میں پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پروپیگنڈا کیاجارہا تھا، ذرائع

ریڈیو کی نشریات میں پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پروپیگنڈا کیاجارہا تھا، ذرائع : فوٹو : فائل

وزارت داخلہ نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر اسلام آباد میں قائم 'مشعال ریڈیو' کی نشریات بند کرکے آفس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈیو اسٹیشن کے دفتر کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ساتھ ہی ریڈیو کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: فورسز کی کارروائی؛ دہشتگردوں کا ریڈیو ٹاور تباہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال ریڈیو امریکی ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کررہا تھا اور اس نے وائس آف امریکا کی فریکوئنسی چوری کررکھی تھی جب کہ ریڈیو کی نشریات پاک افغان بارڈر، بلوچستان، فاٹا اور بیرون ملک میں بھی جاری تھیں۔ نشریات میں پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔
Load Next Story