یوٹیوب نے واشنگ پاؤڈر کھانے کی ویڈیوز ہٹانا شروع کردیں
مشہور ہونے کے لیے نوجوان واشنگ پاؤڈر کھانے کی چیلنجنگ ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں
ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ویب سائٹ یوٹیوب نے 'واشنگ پاؤڈر' کھانے کی چیلنجنگ ویڈیوز ہٹانا شروع کردیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نوجوان کپڑے دھونے والے مشہور برانڈ کے واشنگ پاؤڈر کی رنگین بالز کھانے کا چیلنج پورا کرکے اپنی ویڈیوز یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر اپ لوڈ کررہے تھے جس پر امریکی حکام نے چیلنج کے شوقین افراد کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسے مذاق کے طور پر پورا کرکے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ جو صابن پاؤڈر اس چیلنج میں کھایا جارہا ہے اس میں زہریلے مادے شامل ہیں۔
مشہوری کے لیے مضر صحت پاؤڈر کے چیلنج کی حوصلہ شکنی کی خاطر یوٹیوب نے ایسی عوامی ویڈیوز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نوجوان دانستہ طور پر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پرتشدد ویڈیوز اور نازیبا کمنٹس روکنے کیلیے یوٹیوب کا اہم اقدام
یوٹیوب نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ کی کمیونٹی گائیڈ لائن میں واضح کررکھا ہے کہ جسمانی طور پر خطرناک حرکات اور دوسروں کو اس کی ترغیب دینے والے مواد کی تشہیر کی سختی سے ممانعت ہے اور اسی اصول کے تحت مذکورہ چیلنج کی ویڈیوز ہٹائی جارہی ہیں۔
دوسری جانب واشنگ پاؤڈر بنانےوالی مشہور کمپنی نے بھی نوجوانوں کو اس چیلنج سے دور رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پاؤڈر کپڑے دھونے کے لیے ہے لوگوں کےکھانے کے لیے نہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=m0Qd2usmPWY