آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی جب کہ 3 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کے گلے کاٹنے، قانون نافذ کرنے والوں پرحملوں، شہریوں کی ہلاکتوں، تعلیمی اداروں پرحملوں میں ملوث ہیں، یہ 10 دہشت گرد 41 افراد کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں سمیع الرحمان، ارشد بلال، محمد علیم، رسول محمد، سہیل احمد، نعمت اللہ، رحمت علی شامل ہیں جب کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔