ہمبنٹوٹا بجلی آنے پر دلشان نے بنگلہ دیش پر بجلیاں گرا دیں
سنچری میکر تمیم انجری کے سبب سیریز سے باہر، فلڈ لائٹس فیل ہونے پر بورڈ کی معذرت۔
ہمبنٹوٹا میں بجلی آنے پر دلشان نے بنگلہ دیش پر بجلیاں گرا دیں۔
اوپنر نے ناقابل شکست سنچری بنا کر سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹ سے فتحیاب کرا دیا، کمار سنگاکارا نے63 رنز اسکور کیے، ٹیم نے 238 کا ہدف32 بالز قبل حاصل کرلیا، مہمان اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال سنچری بنانے کے بعد انجری کی وجہ سے سیریز سے ہی باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹ پر 259 رنز اسکور کیے، اوپنر تمیم اقبال نے 112 رنز بنائے۔
انھوں نے آئی لینڈرز کیخلاف سنچری داغنے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ناصر حسین نے 73رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی،مالنگا اور میتھیوز نے 2،2 وکٹیں لیں، میزبان ٹیم کی بیٹنگ شروع ہونے سے قبل جنریٹرز کی خرابی کے سبب اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا، جب تکنیکی خامی دور ہوئی تو 99 منٹ ضائع ہو چکے تھے لہذا سری لنکا کو 41 اوورز میں238 کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا۔
پریرا اور دلشان میدان میں جاتے ہی مہمان بولرز پر ٹوٹ پڑے، 12.1 اوورز میں ٹیم کی سنچری مکمل ہو چکی تھی، پریرا42 رنز بنا کرسوہاگ کا شکار بنے، پہلی وکٹ 106رنز پر گری، دلشان نے سنگاکارا کے ساتھ 128 رنز جوڑے، جس وقت ٹیم کو فتح کیلیے4رنز درکار تھے سنگاکارا (63) روبیل کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، دلشان نے ناقابل شکست 113رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، چندیمل3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
دریں اثنا مہمان بیٹسمین تمیم دائیں انگوٹھے میں ہیئرلائن فریکچر کی وجہ سے سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، وہ دوران فیلڈنگ زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں دوران میچ جنریٹرز کی خرابی کے سبب فلڈ لائٹس آن نہ ہونے پر سری لنکا نے شائقین سے معذرت کر لی ہے، معاملے کی تحقیقات اتوار کو شروع ہوں گی۔