شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی امداد بند کی جائے امریکا
پاکستان کے اقدامات ناقابل قبول اور نامناسب ہیں۔ اس لیے وہ ایک ڈالر کابھی حقدارنہیں۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا
امریکی ری پبلکن سینیٹر رینڈپال نے سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کردی۔
جس میں القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کی گرفتاری اور ہلاکت سے متعلق اہم معلومات دینے والے پاکستانی ڈاکٹرشکیل آفریدی کی رہائی اور اس کے تحفظ کی ضمانت دینے تک پاکستان کی تمام غیرملکی امداد بندکرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق سینیٹر رینڈپال نے قرارداد میں کہاہے کہ پاکستان کے اقدامات ناقابل قبول اور نامناسب ہیں۔ اس لیے وہ ایک ڈالر کابھی حقدارنہیں۔ امریکی ریاست کینٹکی سے منتخب سینیٹر رینڈپال ری پبلکن پارٹی کی طرف سے2016 کا صدارتی انتخاب لڑنے کابھی ارادہ رکھتے ہیں۔