ہمیں اپنا فرض ادا كرنا ہے کیوں کہ ہم ضمیر كے سامنے جوابدہ ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان
یہ وقت الزام تراشی اور دوسروں كو ذمہ دار ٹھہرانے كا نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے كہ یہ وقت الزام تراشی اور دوسروں كو ذمہ دار ٹھہرانے كا نہیں، ہمیں اپنا فرض ادا كرنا ہے کیوں کہ ہم اپنے ضمیر كے سامنے جوابدہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے كوئٹہ شہر كے دورے كے دوران شہریوں اور دكانداروں سے گفتگو كی اور ان كو درپیش مشكلات اور مسائل كے بارے میں آگاہی حاصل كی۔ لوگوں سے بات چیت كرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے كہا كہ كوئٹہ ہم سب كا شہر ہے اس كی خوبصورتی اور ترقی كے لئے ہم سب كو ایمانداری اور خلوص نیت سے كام كر كے اسے دیگر ترقی یافتہ شہروں كے برابر لانا ہوگا۔
وزریراعلیٰ بلوچستان نے كہا كہ وہ گزشتہ دو دن سے شہر كے مختلف اسپتالوں، تھانوں اور دیگر عوامی مقامات كا معائنہ كر رہے ہیں تا كہ عوام كو درپیش مشكلات اور مسائل كو جتنا جلد ممكن ہوسكے حل كرسكیں اور عوام كو ریلیف ملے۔ انہوں نے كہا كہ یہ وقت الزام تراشی اور دوسروں كو ذمہ دار ٹھہرانے كا نہیں، ہمیں اپنا فرض ادا كرنا ہے کیوں کہ ہم اپنے ضمیر كے سامنے جوابدے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے تمام محكموں كے سیكریٹریز كو ہدایت كی كہ كوئٹہ سمیت صوبے كے دیگر اضلاع كا دورہ كریں اور ترقیاتی عمل كو مزید تیز اور موثر بنایا جائے تاكہ عام آدمی كو بھی خوشگوار تبدیلی كا احساس ہوسكے۔