ایک ہفتے میں شریعت نافذ نہ ہوئی تو پنجاب بند کردیں گے پیرسیالوی

حکمرانوں نے قرآن و سنت کو سینے سے لگانے کی بجائے راناثنا اللہ کو سینے سے لگا رکھا ہے،پیرحمدالدین

حکومت بچیوں کے قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کررہی،پیرسیالوی،فوٹو:فائل

پیرحمیدالدین سیالوی نے نفاذ شریعت کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں داتادربار کے باہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیرحمدالدین نے کہا کہ وہ ختم نبوت کی تحریک کو تادم مرگ جاری رکھیں گے اور شرکا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ختم نبوت تحریک کوآگے بڑھائیں اور عہد کریں کہ آج سےقرآن وسنت کی روشنی میں خود کو ڈھالیں گے۔

پیرسیالوی نے کہا کہ وہ حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دے رہے ہیں اگر اس دوران نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قرآن و سنت کو سینے سے لگانے کی بجائے راناثنا اللہ کو سینے سے لگا رکھا ہے،ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے،ہرشہر میں بچیوں کو قتل کیا جارہا ہے اور حکومت کسی قاتل کو گرفتار نہیں کررہی۔
Load Next Story