مشرف کو زندہ نہیں چھوڑیں گے طالبان کی دھمکی

اس مقصد کیلیے خودکش بمبار، نشانے باز اور لڑاکا ٹیموں کو تیار کیا گیا ہے۔ طالبان

اس مقصد کیلیے خودکش بمبار، نشانے باز اور لڑاکا ٹیموں کو تیار کیا گیا ہے۔ طالبان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے وطن واپسی پر سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس مقصد کیلیے خودکش بمبار، نشانے باز اور لڑاکا ٹیموں کو تیار کیا گیا ہے۔


تحریک طالبان کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں تحریک طالبان کے ترجمان احسان اﷲ احسان اور بنوں جیل سے فرار ہونے والے کمانڈر عدنان رشید نے باری باری جامعہ حفصہ کا ذکر کرتے ہو ئے مشرف کو للکارا ہے کہ کسی صورت میں آپ کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ وڈیو میں تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے پہلی بار بلوچستان میں لڑنے والے جنگجوئوں کو تحریک طالبان میں شمولیت کی دعوت دی۔

Recommended Stories

Load Next Story