مرد خواتین سے اور خواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں امام کعبہ

ایک دوسرے کی مماثلت اورمشابہت بڑی برائی ہے، امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی

ایک دوسرے کی مماثلت اورمشابہت بڑی برائی ہے، امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ مرد خواتین سے اورخواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں۔

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے واضح کیاہے کہ شرم وحیااسلامی اخلاق کاتاج ہے، مردخواتین سے اورخواتین مرد سے مشابہت اختیارنہ کریں کیوں کہ ایک دوسرے کی مماثلت اورمشابہت بڑی برائی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان امت مسلمہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امام کعبہ

عرب ٹی وی کے مطابق امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے ایک بیان میں کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ کا اہم مقصداعلیٰ اخلاق کی تبلیغ تھا، ایمان اور حسن اخلاق کاباہمی رشتہ چولی دامن والاہے، اخلاق عالیہ کی بدولت انسان کی پاکیزہ پہچان مکمل ہوتی ہے جب کہ اخلاق سے اعمال نامہ بھی بھاری ہوتا ہے۔
Load Next Story