عوام بپھرجائیں تو پھر سڑکوں پر لاشیں گرتی ہیں منورحسن
انتخابات میں آزادانہ ماحول کیلیے الیکشن کمیشن کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، صوابی میں خطاب
ملک وقوم کی تقدیر کو اپنی مٹھی میں بند کر نیوالے او ر عوام کو محرومیوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے کہتا ہوں، جب عوام بپھر جاتے ہیں اور ان میں اشتعال بڑھتا ہے اور جب ان کے دل انتقام کے جذبے سے بھرجاتے ہیں تو پھر سڑکوں پر لاشیں گرتی ہیں۔
منصورہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا الیکشن کمیشن کو انتخابات کے آزادانہ ماحول کیلیے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے، منورحسن نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو نیک تو ہیں لیکن کہتے ہیں کہ ہم سے سیاست کی بات نہ کرو، لیکن ہم ان سے کہتے ہیں کہ ملک وقوم کا درد رکھنے والے تمام لوگوں کوظلم وجبر کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور غلط لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کرنے کیلئے میدان میں آنا چاہیے، انھوں نے کہاکہ امریکی ڈکٹیشن پر کیے جانیوالے فوجی آپریشنوں کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھی ہے۔