عمرکوٹ کا معمر ترین شخص 110 سال کی عمر میں چل بسا
انہوں نے اپنی 6 نسلوں کو پروان چڑھتے دیکھا، لواحقین
110 سال کی عمر میں وفات پانے والے شخص کو ڈھول تاشوں کے ساتھ دنیا سے رخصت کیا گیا۔
نواحی گاؤں جاگیر موڑ کا رہائشی سکجی بجیر زندگی کی 110 بہاریں دیکھ کر دنیا سے رخصت ہوگیا، اس کے خاندان والوں نے رونے پیٹنے اورسوگ منانے کے بجائے میت کو سجا سنوار کر ڈولی میں ڈالا اوراپنے کندھوں پر اٹھاکرعلاقے کا گشت کیا۔ اس دوران انہوں نے سازوں کے ساتھ روایتی گیت بھی گائے۔
وفات پانے والے شخص کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں وہ بڑا خوش نصیب تھا کہ اپنی 6 نسلوں کو پروان چڑھتے دیکھا۔