بیرسٹرسیف کاایم کیوایم میں شمولیت کا فیصلہ اے پی ایم ایل چھوڑ دی
جنرل بیرسٹرسیف نے پارٹی کے سابق فوجی عہدیداران کی مسلسل مداخلت کے نتیجے میں21دسمبر 2012 کوپارٹی سے استعفیٰ دیا تھا
پرویزمشرف کی وطن واپسی پران کی جماعت اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل بیرسٹرمحمدعلی سیف پارٹی سے رخصت ہوگئے۔
بیرسٹرسیف چندروزتک ایم کیوایم میںشمولیت کااعلان کر ینگے۔معلوم ہواہے کہ اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل بیرسٹرسیف نے پارٹی میں کچھ فلمی اورکچھ سابق فوجی عہدیداران کی مسلسل مداخلت کے نتیجے میں21دسمبر 2012 کوپارٹی سے استعفیٰ دیدیاتھااوراس سلسلے میں پہلے دبئی ای میل کی پھر ہارڈکاپی بھی ارسال کی گئی لیکن پارٹی سربراہ نے تاحال استعفٰی قبول نہیں کیابلکہ انھیں جنوری میںدبئی بلاکر ان کی شکایات کا ازالہ کر نیکی یقین دہانی کرائی گئی لیکن تاحال کو ئی ازالہ نہیں کیا گیا۔
''ایکسپریس'' کو ملنے والی معلومات کے مطابق گذشتہ روز بیرسٹر سیف کی ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار سے ایک اہم ملاقات ہو ئی ہے جس میں انھوں نے پارٹی قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات بھی کرائی۔ جب ایکسپریس نے اس سلسلے میں بیرسٹر سیف سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ میرا پارٹی سے اب کو ئی تعلق نہیں اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف کی کراچی آمد پر ائرپورٹ بھی نہیں جائوں گا۔ جب ان سے پارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت بارے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اب اے پی ایم ایل چھوڑ کر کسی بھی پارٹی میں جا سکتا ہوں۔